Multilingual collection

اپنی بزنس (کاروبار) کے لئے ایک وکیل سے صلاح مشورہ کرنا

ایک بزنس کا مالک ہونےکی حیثیت میں، یہ سمجھنا اہم ہے کہ آپ کی چھوٹی بزنس کے لئے ایک وکیل سے صلاح مشورہ کرنا کیوں ضروری ہوسکتا ہے۔

ایک وکیل کو معاوضے پر رکھنا اور اپنے قانونی کام کو بخوبی کروانا کم مہنگا ہوتا ہے بنسبت ایک وکیل کو مسائل پیدا ہونے کے بعد ان کو سلجھانے کے لئے اجرت پر رکھنا۔ قانون کی توضیح کرنے کے لئے وکلاﺀ تربیت یافتہ ہوتے ہیں اور جب ایک بزنس شروع کررہے ہوں تو وہ مفید ہوسکتے ہیں۔ بعض اوقات طریق کار اور بزنس کے لئے فارم آسان دکھائی دیتے ہیں، لیکن قانونی لین دین جتنا وہ لگتے ہیں اس سے زیادہ پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔

اپنی بزنس کا نام رکھنا

(بزنس کا) موزوں اور صحیح نام اشتہار بازی کا ایک مئوثر آلہ کار ہو سکتا ہے ۔ یہ آپ کے گاہکوں کی یہ سمجھنے میں مدد کرسکتا ہے وہ کیا ہے جو آپ کی بزنس سرانجام دیتی ہے اور آپ کس مارکیٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ غلط اور غیر مناسب نام گاہکوں کو متذبذب کر سکتا ہے اور ان کو سرد مہری سے پیچھے دھکیل سکتا ہے ۔

کچھ غوروخوض طلب چیزیں

اپنے آئیڈیاز (سوچوں اور خیالوں) کی تکمیل کاری کرنا

کاروبار میں قسمت آزمائی کرنے والا ہونے کا سب سے بڑا فائدہ اس چیز پر کام کرنے کے قابل ہونا ہے جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں اورجس کے بارے میں آپ پُرجوش ہیں۔ بدقسمتی سے، جوش ہمیشہ منافع میں تبدیل نہیں ہوتا۔ اگر آپ نیا کاروبار شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو سب سے پہلے اپنے کاروباری تصور کو پروان چڑھائیں۔

تحقیق ، تحقیق ، تحقیق ! آپ کے پاس اپنے ممکنہ گاہکوں، حریفوں اور اپنی مصنوع یا خدمت کی طلب کے حوالے سے جتنی زیادہ معلومات ہوں گی، آپ کی کامیابی کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوگا۔

اپنے منافع کا تعین کرنا

منافع کمانا بزنس کے سب سے زیادہ اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔ منافع کا حساب لگانا نہ صرف کامیابی کو ناپنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے، یہ آپ کو یہ معلومات بھی فراہم کرتا ہے کہ آپ کی بزنس کہاں پیسہ بنا رہی ہے اور آپ اسے کہاں خرچ کررہے ہیں۔

آپ کُل آمدنی میں سے کُل اخراجات منفی کرکے اپنے بزنس کے منافع کا حساب لگاسکتے ہیں۔ آمدنی اور اخراجات کی نشاندہی کرنے کے لئے، ایک عرصے کا تعین کریں جس کا آپ مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ عام طور پر، بزنسز ایک بارہ ماہ کے عرصے کا مطالعہ کرتی ہیں، جیسا کہ 1 جنوری سے 31 دسمبر تک یا 1 جولائی سے 30 جون تک۔

انتخاب کا انحصار (مندرجہ ذیل) پر ہے:

ایک فیملی کی ملکیت میں بزنس کو چلانا

ایک فیملی کی ملکیت میں بزنس کو چلانے اور کسی چھوٹی بزنس کو چلانے میں یکسانیت ہے ۔ بہرحال، فیملی کی ملکیت میں بزنس سے متعلقہ کچھ مسائل ہیں جو خاص فیملی کی ملکیت میں بزنس چلانے کے ساتھ منسلک ہیں۔

کچھ عام مسائل جو فیملی کی ملکیت میں بزنس کو درپیش آسکتے ہیں ان میں شامل ہیں:

ایک لوکیشن یعنی محلِ وقوع کا انتخاب کرنا اور وہاں بزنس منظم کرنا

یہ فیصلہ کرتے ہوئے کہ بزنس کا محلِ وقوع کیا ہو اور اپنے دفتر ، سٹور یا عمارت کو کیسے منظم اور آراستہ کیا جائے ، مدِ نظر رکھنے کے لئے بہت سی چیزیں ہیں ۔

سٹور کی لوکیشن یعنی محلِ وقوع

بزنس کا مالک ہونے کی حیثیت میں ، یہ جاننا اہم ہے کہ آپکے سٹور کا محلِ وقوع آپکی بزنس کی کامیابی یا ناکامی پر اثر انداز ہوسکتا ہے ۔

کسی محلِ وقوع کا انتخاب کرتے وقت مندرجہ ذیل چار عوامل ذہن میں رکھیں:

ایک کاروبار خریدنا

ایک کاروبار خریدنے میں وقت اور ہمت لگ سکتی ہے ۔ یہ یقینی بنانے کے لئے کہ آپ صحیح قسم کا کاروبار خریدیں اور اس کے لئے ٹھیک قیمت ادا کریں ، یہ اہم ہے کہ آپ اپنی تحقیق کریں ۔

ایک کاروبار کا تخمینہ لگانا

ایک کاروبار خریدنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے ، آپ کو چاہئے کہ اس کاروبار کی حالت اور اس کے مستقبل کے امکانات کا تخمینہ لگائیں ۔ آپ کو (یہ چیزیں) زیرِ غور لانے کی ضرورت ہوگی :

بزنس کے لئے لِیز (کرایہ نامہ) کو سمجھنا

جب آپ ایک لِیز پر دستخط کرتے ہیں، تو یاد رکھیں کہ آپ ایک قانونی معاہدے میں داخل ہورہے ہیں۔ دستخط کرنے سے پہلے، آپ قانونی صلاح مشورہ حاصل کرنے کے بارے میں غوروخوض کرنا چاہیں گے۔ ان کے لئے جو کمرشل لِیزز (تجارتی کرائے ناموں) سے ناواقف ہیں مندرجہ ذیل معلومات ایک اچھا نقطہ آغاز فراہم کرتی ہے۔

لِیز کا عرصہ

عام طور پر، کمرشل لیز تین سے دس سال کے کسی بھی درمیانی عرصے کے لئے ہوتی ہے۔ یہ طے کرنا اہم ہے کہ لِیز کب شروع ہورہی ہے اور معاہدہ کب ختم ہوگا۔

تنخواہوں کا نظم و نسق (سسٹم) قائم کرنا

تنخواہوں کا نظم ونسق بزنس چلانے کا ایک اہم حصہ ہے۔ تنخواہوں کی ادائیگی کا منصوبہ ایک ایسا ڈھانچہ ہوتا ہے جو اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آپ کے کاروبار میں ہر ملازمتی عہدے کو کتنی رقم ادا کی جائے گی۔ تنخواہوں کا ایک باقاعدہ نظام، یا معاوضوں کی ادائیگی کا منصوبہ آپ کو عملے پر ہونے والے خرچے، ملازمین کا حوصلہ بڑھانے اور کام کرنے والوں کا ٹرن اوور کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

تنخواہوں کی پلان آپ کی کیسے مدد کرسکتی ہے؟

تنخواہوں کی پلان اپنے ملازمین کا انتظام کرنے اور اپنی بزنس چلانے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔ یہ آپ کی (مندرجہ ذیل) مدد کرسکتی ہے:

فرینچائیزنگ یعنی کسی دوسرے کی مصنوعات یا سروسز کو فروخت کرنے کے حقوق حاصل کرنا

اپنی بزنس شروع کرنا پہلی دفعہ بزنس میں قسمت آزمائی کرنے والوں کے لئے بہت دباٶکا باعث ہو سکتا ہے ۔ آپ کی بزنس میں قسمت آزمائی کے لئے ایک پہلے سے ہی کامیاب فرینچائیز کے نظریہ میں سرمایہ لگانا ایک بہت اچھا انتخاب ہوسکتا ہے ۔

مارکیٹ ریسرچ (تحقیق) کا تعارف

ایک کامیاب بزنس چلانے کے لئے یہ لازمی ہے کہ آپ کو علم ہو کہ آپ کے گاہک کون ہیں، ان کی ضروریات کیا ہیں، اور ان تک رسائی کیسے کرنی ہے۔ مارکیٹ ریسرچ آپ کے گاہکوں اور مقابلے میں آپ کے حریفوں کے بارے میں صحیح اور مخصوص معلومات حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے، جو کہ آپ کی بزنس شروع کرنے یا اس کی توسیع کرنے کا ایک نہایت اہم حصہ ہے۔ گاہکوں کی طلب اور مانگ آپ کی کمپنی کی کارکردگی کے تمام پہلوئوں پر اثرانداز ہوتی ہے، ان کی راہ نمائی کرتی ہے، اور آپ کی بزنس کی کامیابی یا ناکامی کا تعین کرسکتی ہے۔

کاروبار خریدیں یا اپنا کاروبار شروع کریں

پہلی دفعہ ایک کاروبار شروع کرنا نئے کاروبار کرنے والوں کے لئے بے حد دباؤ کا باعث ہوسکتا ہے ۔ اگر آپ کے پاس کوئی عظیم خیال یا تصور ہے اور آپ محنت کرنے کے لئے تیار ہیں ، تو پھر آپ اپنا کاروبار شروع کرنے کی خواہش کرسکتے ہیں ۔ لیکن اگر آپ کاروبار شروع کرنے میں عام مشکلات سے گریز کرنا چاہتے ہیں ، تو ایک پہلے سے موجود کاروبار یا ایک کامیاب فرینچائیز (franchise) یعنی کسی خاص علاقے میں مصنوعات فروخت کرنے کی ایجنسی کو خریدنا بہتر انتخاب ہوسکتا ہے ۔

کاروبار کی ساخت : آپ کے لئے کونسی صحیح ہے ؟

پہلی دفعہ ایک کاروبار شروع کرنا نئے کاروبار کرنے والوں کے لئے بے حد دباؤ کا باعث ہوسکتا ہے۔ Small Business Services / Services aux petites entreprises آپ کا معلوماتی رابطہ ہے اور آپ کی شروع سے آخیر تک مدد کرے گا۔

جب آپ کاروبار شروع کر رہے ہوں، تو کاروبار کی ایسی ساخت کا انتخاب کریں جو آپ کی ضروریات کے عین مطابق ہے۔ اونٹاریو میں کاروبار کی ساخت چار قسم کی ہوتی ہے: بلا شراکت کے ملکیتیں، شراکتیں، کارپوریشنز، اور کواپریٹوز۔

کاروبار کے منصوبے کی گائڈ (بزنس پلان گائڈ)

بزنس پلان کیا ہے اور مجھے اس کی ضرورت کیوں ہے ؟

بزنس پلان ایک تحریری دستاویز ہے جو آپکی بزنس یعنی کاروبار ، اسکے مقاصد اور حکمتِ عملی ، مارکیٹ جسے آپ نشانہ بنا رہے ہیں اور آپکی مالی پیش گوئی بیان کرتی ہے ۔ بزنس پلان کا ہونا اہم ہے کیونکہ یہ آپ کو حقیقت پسندانہ اہداف کا تعین کرنے ، باہر سے سرمایہ حاصل کرنے ، اپنی کامیابی کو ماپنے ، بزنس کو چلانے کی ضروریات کی وضاحت کرنے اور واجب مالی توقعات کا تعین کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ ایک پلان کا تیار کرنا آپکی توجہ اس بات پر مرکوز کرنے میں بھی مدد کرے گا کہ نئی بزنس کیسے چلانی ہے اور اس کو کامیاب ہونے کا بہترین موقع کیسے دینا ہے&

کمپنی کا کتابچہ بنانا

آپ کا کتابچہ پہلی چیز ہوسکتا ہے جو آپ کسی ممکنہ گاہک کے ہاتھوں میں دیں ، لیکن یاد رکھیں کہ یہ ایک پورے مارکٹنگ پروگرام کا محض ایک حصہ ہے ۔ آپ کی مارکٹنگ حکمتِ عملی کی تائید ایسی چیزیں بھی کرتی ہیں جیسا کہ ایک پُر از معلومات ویب سائیٹ اور ایک ذی علم اور باخبر عملہ جو سوالات کے جواب دے سکے اور کسی استفسار کا جواب ڈھونڈ نکالے ۔

گھر سے کیا گیا کاروبار

گھر سے کام کرنے کے اہل ہونا بہت سے لوگوں کو دلکش لگتا ہے ، لیکن گھر سے کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے کچھ ایسی چیزیں ہیں جو آپ کو مدِ نظر رکھنی چاہئیں ۔ اپنے ہی گھر میں اپنے کاروبار کو رکھنا ایک بہت اچھا انتخاب ہوسکتا ہے ، لیکن اس کا انحصار جگہ کی وسعت پر اور کاروبار کی خاصیت پر ہے جو کہ آپ کو چاہیے ۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ گھر سے کام کرنا بہترین انتخاب ہے ، ان کئی عناصر کو زیرِغور لائیں جو (آپ کے کاروبار سے) منسلک ہیں ۔