کاروبار میں قسمت آزمائی کرنے والا ہونے کا سب سے بڑا فائدہ اس چیز پر کام کرنے کے قابل ہونا ہے جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں اورجس کے بارے میں آپ پُرجوش ہیں۔ بدقسمتی سے، جوش ہمیشہ منافع میں تبدیل نہیں ہوتا۔ اگر آپ نیا کاروبار شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو سب سے پہلے اپنے کاروباری تصور کو پروان چڑھائیں۔
تحقیق ، تحقیق ، تحقیق ! آپ کے پاس اپنے ممکنہ گاہکوں، حریفوں اور اپنی مصنوع یا خدمت کی طلب کے حوالے سے جتنی زیادہ معلومات ہوں گی، آپ کی کامیابی کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوگا۔
آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ وقت صرف کر کے اپنے آئیڈیا یعنی سوچ اور خیال کا جائزہ لیں، اور اس بات کا تعین کریں کہ منافع کمانے کےامکانات کیا ہیں ۔ یہ دستاویز کچھ چیزوں کی فہرست فراہم کرتی ہے جو ایک آئیڈیا کا تجزیہ کرتے وقت آپ کو مدِ نظر رکھنی چاہیئیں ۔
کیا آپ کا آئیڈیا واقعی اوریجنل یعنی اولین اور انوکھا ہے ؟
یہ جاننے کے لئے کہ آیا آپ کا آئیڈیا واقعی اوریجنل یعنی اولین اور انوکھا ہے یا کسی اور کے پاس آپ سے ملتی جلتی مصنوع یا سروس موجود ہے، آپ کو تحقیق کرنی ہوگی ۔ ایک کوئی ایسی چیز کرنا جو کوئی اور نہیں کررہا ، زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے بجائے کسی ایک جیسی مصنوع یا سروس سے مقابلہ کرنا، لیکن آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ لوگوں کو اس چیز کی ضرورت ہے یا وہ اسے خریدنا چاہتے ہیں ۔ ایک ماہر سوداگر یا بزنس کا گرو اور مرشد آپ کے اوریجنل بزنس آئیڈیا کا تجزیہ کرنے یا اس کو بہتر بنانے اور سنوارنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے ۔
کیا لوگ آپ کی مصنوع یا سروس کی قیمت ادا کرنے پر آمادہ ہوں گے ؟
عظیم آئیڈیاز کامیاب بزنس میں تب ہی منتقل ہوسکتے ہیں اگر لوگ مصنوع یا سروس کی قیمت ادا کرنے پر آمادہ ہوں ۔
- آپ کا ہدف کون سی مارکیٹ ہوگی، اس امر کی شناخت سے ابتداء کریں۔ کیا آپ نوجوانوں، بالغ افراد، عمر رسیدہ افراد یا ہر کسی کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ کیا آپ کی مصنوع زیادہ تر عورتوں کے لئے ہے ، مردوں کے لئے ہے ، یا پھر دونوں کے لئے ہے ؟ کیا آپ افراد کو بیچیں گے ، دوسری بزنسز کو بیچیں گے یا حکومت کو بیچیں گے ؟ آپ کی مصنوع یا سروس خریدنے کے قابل ہونے کے لئے گاہکوں کا آمدنی کی کس سطح پر ہونا ضروری ہوگا ؟
- ایک دفعہ آپ یہ جان جائیں کہ کس کو بیچنا ہے ، تو یہ معلوم کرنے کے لئے کہ آیا آپ کی ٹارگٹ مارکیٹ آپ کی مصنوع یا سروس خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے اور وہ اس کی کیا قیمت ادا کرنے پر آمادہ ہوں گے ، آپ کو کچھ مارکیٹ تحقیق کرنا ہوگی۔
- اگر آپ کی مصنوع یا سروس ایسی ہے جس میں لوگ دلچسپی رکھتے ہیں لیکن جس کی قیمت ادا کرنے کے لئے وہ راضی نہیں ، تو پھر آپ بزنس کے متبادل ماڈلز یا سانچوں پر سوچ بچار کرسکتے ہیں ۔ کچھ کاروباری ادارے، اپنی خدمات مفت یا کم قیمت پر پیش کرتی ہیں ، لیکن وہ دوسرے راستوں سے پیسہ بناتی ہیں ، جیسا کہ اشتہار بازی ۔
آپ کا گاہک کون ہے ؟
کوئی چیز فروخت کرنے سے پہلے ، آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کس کو بیچ رہے ہیں ۔ اگر آپ ٹارگٹ مارکیٹ کا انتخاب نہیں کرتے، تو ہوسکتا ہے کہ آپ بہت سے مختلف گاہکوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کریں اور نتیجے میں ایسی مصنوع بنا ڈالیں جسے کوئی پسند نہیں کرتا یا ایسی سروس جس کی کسی کو بھی ضرورت نہیں ۔
تحقیق کرنے سے آپ ایک عمر کے گروہ ، جنس ، طرزِ زندگی ، اور ان لوگوں کی ڈیموگرافک خصوصیات ( آبادی کی معلومات جیسا کہ عمر ، آمدنی ، فیملی کا سائیز ، وغیرہ) کی نشاندہی کرسکتے ہیں جنہوں نے آپکی مصنوع یا سروس میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔
جب اپنے گاہکوں کا عام خاکہ بنارہے ہوں ، تو آپ چاہیں گے کہ ان کی تعریف (مندرجہ ذیل) خسوصیات کے حساب سے کریں :
- عمر ، عموماَ ایک رینج میں دی جاتی ہے (20-35 سال)
- جنس
- ازدواجی حیثیت
- گھرانے کا محلِ وقوع
- فیملی کا سائیز ، اور تصریح
- آمدنی ، خاص طور پر ڈِسپوزیبل آمدنی (پیسہ جو خرچ کرنے کے لئے دستیاب ہے)
- تعلیمی سطح ، عموماَ مکمل کردہ آخری گریڈ تک
- پیشہ
- دلچسپیاں ، خرچ کرنے کا خاکہ (انہیں کس چیز کی ضرورت ہے یا وہ کیا خریدنا چاہتے ہیں؟)
- تہذیبی ، گروہی ، اور نسلی پس منظر
مثال کے طور پر، ایک کپڑوں کا صنعت کار چھوٹے بچوں، کھلاڑیوں یا نوجوانوں کو اپنی ممکنہ ٹارگٹ مارکیٹ سمجھ سکتا ہے۔ ہر ممکنہ مارکیٹ کا عام خاکہ ترتیب کر کے آپ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ سب سے زیادہ حقیقت پسندانہ کون سی ہیں ، کون سی سب سے کم رِسک یا کم خطرے والی ہیں ، یا کن میں منافع کمانے کا سب سے زیادہ امکان ہے ۔ سب سے زیادہ ممکنہ ٹارگٹ گروہوں کا ایک امتحانی مارکیٹ سروے اصلی ٹارگٹ مارکیٹوں کو زیادہ غیر امکانی ممکنات سے علیحدہ کرنے میں آپکی مدد کرسکتا ہے ۔
ایک دفعہ اپنے ٹارگٹ گاہکوں کا تعین کرنے کے بعد، پھر آپ ان کی ضروریات اور ترجیحات کو جاننا چاہیں گے ۔ اپنے ممکنہ گاہکوں کے بارے میں کچھ چیزیں جو آپ جاننا چاہیں گے، ان میں شامل ہیں :
- ان کو کونسی مشکلات کا سامنا ہے جو آپ کی مصنوع یا سروس حل کرسکتی ہے ؟
- ان کی اس مصنوع یا سروس سے منسلک کیا ضروریات اور توقعات ہیں ؟
- ان کو کس قسم یا طرز کی چیزوں کی خواہش ہے ؟
- وہ اپنا پیسہ کس پر خرچ کرتے ہیں ؟
- وہ خریداری کہاں کرتے ہیں ؟
- وہ خرچ کرنے کے فیصلے کیسے کرتے ہیں ؟
یاد رکھیں ، اگر آپ اپنے گاہکوں کا خاکہ ترتیب دینا چاہتے ہیں ، اور ان کی ضروریات کو سمجھنا چاہتے ہیں ، تو آپ کو مارکیٹ کی کچھ تحقیق کرنا ہوگی ۔
کیا آپ موجودہ کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل ہوں گے ؟
ایک دفعہ آپ کو معلوم ہو جائے کہ آپ کے گاہک کون ہیں ، تو پھر یہ دیکھیں کہ آپ جیسی چیزیں کون اور بیچ رہا ہے ، اور وہ کہاں بیچ رہے ہیں ۔ کیا آپ ایسی مصنوع کا مقابلہ کررہے ہوں گے جو پہلی ہی مارکیٹ میں موجود ہے ؟ اگر آپ کا آئیڈیا روزمرہ کے استعمال کی مصنوعات (کنزیومر پراڈکٹ) کے بارے میں ہے ، تو پھر سٹورز اور کیٹلاگ یعنی باتصویر کتابچوں میں چیک کریں یا تجارتی میلوں اور نمائشوں میں یہ دیکھنے کے لئے جائیں کہ اور کون سی مصنوعات دستیاب ہیں اور کون سی کمپنیاں ان کو مارکیٹ میں لا رہی ہیں ۔ موجودہ اعداد و شمار یا اپنی تحقیق کرتے ہوئے آپ یہ کام کر سکتے ہیں۔
آپ کو اپنے گاہکوں کو یہ وجہ بھی فراہم کرنی ہوگی کہ وہ آپ کے حریف کے بجائے آپ سے کیوں خریدیں۔ کیا آپ کی مصنوع بہتر ہے یا کیا آپ کی قیمت دوسری بزنسز کے مقابلے میں کم ہے؟ یہ ذہن میں رکھیں کہ صرف کم قیمت رکھنا ہی کافی نہیں۔ معیار اور گاہکوں سے تعاون بھی صارفین کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
اپنی مصنوع یا سروس آپ کیسے تقسیم کریں گے ؟
اپنی مصنوع یا سروس تقسیم کرنے کے لئے ، آپ اپنی کمپنی شروع کر کے گاہکوں کو براہ راست فروخت کر سکتے ہیں یا کسی اور کمپنی کے ساتھ کام کر سکتے ہیں جو آپ کی مصنوعات فروخت کرے یا آپ کی خدمات کو گاہکوں تک پہنچائے۔ کسی دوسری کمپنی کو آپ کی مصنوع یا سروس تقسیم کرنے کے لیے تلاش کرنے کی بجائے اپنی کمپنی شروع کرنا زیادہ آسان ہو سکتا ہے ۔ کئی ممکنہ گاہک ایک کمپنی سے بطور سپلائر لین دین کرنے پر زیادہ رضامند ہوتے ہیں بمقابلہ ایک خود مختار شخص سے ایک مصنوع یا ایجاد لینے پر ۔
آپ اپنی مصنوع یا سروس کو کیسے فروغ دیں گے ؟
ایک آئیڈیا یا ایجاد اور اختراع صرف تبھی فائدہ مند ہوسکتا اگر آپ کے پاس اس کو خریدنے کے لئے گاہک ہیں ۔ کیا آپ نے اس بارے میں سوچ بچار کی ہے کہ گاہک آپ کی مصنوع یا خدمت کے بارے میں کیسے جان پائیں گے؟ چند طریقہ کار مندرجہ ذیل ہیں:
- آن لائن (انٹرنیٹ پر)
- تجارتی نمائشوں یا میلوں پر اور تجارتی انجمنوں کے ذریعے
- اخباروں میں ، ریڈیو یا ٹیلیویژن پر اشتہار بازی
- کتابچے یا کاروباری کارڈز تقسیم کرنا
اپنے آئیڈیا یا ایجاد اور اختراع کے لئے کیا آپ کو انٹلیکچوئل پراپرٹی (یعنی ذہنی جائداد) کے تحفظ کی ضرورت ہے ؟
آپ دوسروں کو اپنے آئیڈیا ، ایجاد اور اختراع یا مصنوع کی نقل کرنے سے روکنے کے لئے تحفظ چاہیں گے۔ عقلی ملکیت میں آپ کی مصنوعات کا ڈیزائن، کاروباری لوگو اور نعرہ یا آپ کا لکھا ہوا انوکھا مواد شامل ہو سکتا ہے۔ فیصلہ کریں کہ آپ اپنی عقلی ملکیت کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں اور اس کے لیے متعلقہ امور کو زیر غور لائیں، تحقیق کریں اور خرچ ہونے والی رقم کا تعین کریں۔
کیا حکومت کی عائد کردہ کوئی ایسی پابندیاں یا ذمہ داریاں ہیں جو آپ کے آئیڈیا کو محدود کر دیں ؟
اپنے بزنس آئیڈیا کے ساتھ آگے بڑھنے سے پہلے ، آپ کو معلوم کرنا چاہیئے کہ آیا کوئی ایسے حکومتی قواعد و ضوابط ہیں جو آپ کی تجویز کردہ مصنوع یا سروس کی فروخت یا آپ کی بزنس کی کارکردگی کو ممنوع یا محدود کردے ۔ قواعد و ضوابط اور لائسنسگ کی شرائط مختلف کاروباروں، سرگرمیوں اور مقامات کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہیں۔ یقینی بنائیں کہ آپ نے وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر حکومت سے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ آپ کے کاروبار، مصنوع یا خدمت پر کون سی شرائط اور قوانین لاگو ہوتے ہیں۔
اپنے آئیڈیاز کو آگے بڑھانے، کاروبار شروع کرنے اور بزنس کے دیگر موضوعات پر معلومات کے لئے ، Small Business Services / Services aux petites entreprises سے آج ہی رابطہ کریں ۔ ٹیلیفون سروسز انگریزی اور فرانسیسی میں دستیاب ہیں ۔