اپنی بزنس (کاروبار) کے لئے ایک وکیل سے صلاح مشورہ کرنا

ایک بزنس کا مالک ہونےکی حیثیت میں، یہ سمجھنا اہم ہے کہ آپ کی چھوٹی بزنس کے لئے ایک وکیل سے صلاح مشورہ کرنا کیوں ضروری ہوسکتا ہے۔

ایک وکیل کو معاوضے پر رکھنا اور اپنے قانونی کام کو بخوبی کروانا کم مہنگا ہوتا ہے بنسبت ایک وکیل کو مسائل پیدا ہونے کے بعد ان کو سلجھانے کے لئے اجرت پر رکھنا۔ قانون کی توضیح کرنے کے لئے وکلاﺀ تربیت یافتہ ہوتے ہیں اور جب ایک بزنس شروع کررہے ہوں تو وہ مفید ہوسکتے ہیں۔ بعض اوقات طریق کار اور بزنس کے لئے فارم آسان دکھائی دیتے ہیں، لیکن قانونی لین دین جتنا وہ لگتے ہیں اس سے زیادہ پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔

آپ کو ایک وکیل کی کب ضرورت ہوتی ہے؟

کئی صورتیں ہیں جہاں آپ ایک وکیل سے صلاح مشورہ کرنا چاہیں گے:

ایک بزنس کے ڈھانچے کا انتخاب کرنا:

اکثر آپ ایک نئی بزنس ایک ایسے قانونی ڈھانچے کے انتخاب سے شروع کرتے ہیں جو آپ کی بزنس کی ضروریات کے مطابق ہوگا۔ آپ کے آپشنز یعنی چُنائو کے راستے ایک مطلق اور بلاشرکت ملکیت اور شراکت سے لیکر اِنکارپوریٹڈ کمپنیوں اور کوآپریٹوز یعنی امدادِ باہمی پر مبنی اداروں تک پھیلے ہوئے ہیں۔ ایسے عناصر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جیسا کہ شامل لوگوں کی تعداد، بزنس کی قسم، ٹیکس سے متعلقہ مسائل، ذمہ داری سے منسلک الجھائو اور اندیشے اور مالی تقاضے، ایک وکیل آپ کو بزنس کا موزوں ڈھانچہ منتخب کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

ایک پہلے سے موجود بزنس خریدنا:

اگر آپ ایک پہلے سے موجود بزنس خریدتے ہیں تو آپ کو ایک ’خرید و فروخت ‘ کا معاہدہ کرنا چاہیئے جس پر دونوں فریقین کے دستخط ہوں اور جو دونوں کے تقاضوں اور ہرایک کی ذمہ داریوں کی اور فروخت سے منسلک کسی دوسری شرائط کی تفصیلات دے۔ اس میں فروخت سے منسلک کسی اختلافات کو کس طرح حل کرنا ہے ان کا مفصل طریقہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔

جگہ کرائے پر لینے کی ضروریات:

زیادہ تر چھوٹی بزنسز وہ جگہ کرائے پر لیتی ہیں جہاں ان کی بزنس قائم کی گئی ہے۔ بہرحال، کرائے پر جگہ لینا آپ کے سب سے بڑے اخراجات میں سے ایک ہوسکتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے کرایہ نامہ میں اتنی لچک ہے جس کی آپ کو اپنی بزنس پھیلانے یا تبدیل کرنے کے لئے ضرورت ہے۔ پیشتر اسکے کہ آپ کرائے نامے پر دستخط کریں ایک وکیل آپ کو خاص مشورہ بھی دے سکتا ہے۔

اقرار نامے:

جب آپ قانونی اقرار ناموں سے نپٹ رہے ہوں، تو دستخط کرنے سے پہلے ایک وکیل کا مشورہ لینا ایک اچھا خیال ہے۔ اقرار ناموں کی کچھ مثالیں جن سے نپٹنے میں ایک وکیل آپ کی مدد کرسکتا ہے، ان میں شامل ہیں:

  • لائسنس دینے کے اقرار نامے
  • خاص جگہوں پر خاص مصنوعات فروخت کرنے کے اجازت نامے
  • ملازمت کے اقرار نامے
  • ٹھیکیدار کے ٹھیکہ کسی اور کو دینے (شکمی ٹھیکہ) کے اقرار نامے
  • شراکت، اِنکارپوریشن یا حصہ داری کے اقرار نامے
  • (جگہیں) کرائے پر لینے کے اقرار نامے
  • مارگیج یعنی قسطوں پر لینے، خریداری کے اقرار نامے

جائیداد کی ملکیت کی گارنٹی پر سرمایہ لینا (ایکوئیٹی فنانسنگ):

اگر آپ بزنس کے لئے ایکوئیٹی فنانسنگ حاصل کرنا پلان کررہے ہیں، تو ایک وکیل حصہ داری کی شرائط لکھنے اور ممکنہ سرمایہ کاروں کی فراہم کردہ قانونی دستاویزات پر نظرثانی کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ آپ کا وکیل آپ کی یہ جانچنے میں بھی مدد کرسکتا ہے کہ ایک حصہ داری کا اقرار نامہ کیسے آپ کی دیگر ذمہ داریوں پر اور ملازمین، سپلائرز یا مالی اداروں کے ساتھ موجود اقرار ناموں پر اثرانداز ہوگا۔

دیگر مسائل جن پر قانونی صلاح مشورے کی ضرورت ہے:

دیگر مسائل ہوسکتے ہیں جن کے لئے بہترین طریق کار کا تعین کرنے کے لئے آپ ایک وکیل کا مشورہ حاصل کرسکتے ہیں، بمعہ:

  • ماحولاتی شکایات یا اندیشے
  • ملازمین کے مسائل یا اختلافات
  • بزنس شراکت داروں کے ساتھ اختلافات
  • بزنس کو بند کرنا
  • ذہنی املاک یا اثاثوں (اِنٹیلیکچوئل پراپرٹی) کا تحفظ کرنا

اگر آپ کی بزنس کے طریق کار پر قانونی لحاظ سے سوال اٹھایا جاتا ہے، یا اگر آپ بزنس کی کارکردگی کے قانونی ہونے کے بارے میں غیر یقینی ہیں، تو آپ کو ایک وکیل کی صلاح لینی چاہیئے۔

ایک وکیل کا انتخاب کرنا

اگر آپ نے جائیداد کی فروخت یا کسی اور ذاتی مسئلہ کے سلسلے میں کسی وکیل کے ساتھ کام کیا تھا، تو وہ آپ کو کسی بزنس کے وکیل کی طرف صلاح مشورے کے لئے بھیجنے کے قابل ہوسکتا ہے۔ جن لوگوں کو آپ جانتے ہیں ان سے بات کریں اور دیکھیں کہ آیا ان کے پاس قانون کی ایسی فرموں کی سفارشات ہیں جن کے ساتھ ماضی میں انہوں نے کامیابی کے ساتھ لین دین کیا تھا۔ کئی وکلاﺀ دونوں اطراف کی توقعات طے کرنے کے لئے پہلی دفعہ آپ سے ملاقات بغیر چارج کے کریں گے

ایک عام بزنس کا وکیل عموماَ آپ کے روزمرہ کے معاملات نپٹا سکتا ہے۔ اگر آپ کو بزنس کے زیادہ پیچیدہ موضوعات پر مدد کی ضرورت ہے، جیسا کہ ایکوئیٹی فنانسنگ یا ذہنی املاک اور اثاثے، تو آپ ایسے وکیل کو معاوضے پر رکھ سکتے ہیں جو ان موضوعات پر خصوصی مہارت رکھتا ہے۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے وکیل کی فیس کے بِلوں کی پالیسی یا طریق کار کو سمجھتے ہیں۔ اگر آپ کے خیال میں آپ کی بزنس کو آمدنی پیدا کرنے میں کچھ عرصہ لگ سکتا ہے، تو قبل از وقت اپنے وکیل کے ساتھ ادائیگیوں کا انتظام طے کرلیں۔

چھوٹی بزنسز کے لئے قانونی مدد اور بزنس کے دیگر موضوعات پرمزید معلومات کے لئے، Small Business Services / Services aux petites entreprises سے آج ہی رابطہ کریں۔ ٹیلیفون سروسز انگریزی یا فرانسیسی میں دستیاب ہیں۔