کاروبار کی ساخت : آپ کے لئے کونسی صحیح ہے ؟

پہلی دفعہ ایک کاروبار شروع کرنا نئے کاروبار کرنے والوں کے لئے بے حد دباؤ کا باعث ہوسکتا ہے۔ Small Business Services / Services aux petites entreprises آپ کا معلوماتی رابطہ ہے اور آپ کی شروع سے آخیر تک مدد کرے گا۔

جب آپ کاروبار شروع کر رہے ہوں، تو کاروبار کی ایسی ساخت کا انتخاب کریں جو آپ کی ضروریات کے عین مطابق ہے۔ اونٹاریو میں کاروبار کی ساخت چار قسم کی ہوتی ہے: بلا شراکت کے ملکیتیں، شراکتیں، کارپوریشنز، اور کواپریٹوز۔

بلا شراکت کے ملکیتیں اور شراکتیں

بلا شراکت کی ملکیت یا شراکت، کاروبار شروع کرنے کا آسان ترین اور سب سے عام طریقہ ہے، لیکن اس کے ساتھ کاروبار کی ساری ذمہ داری بطور مالک کے آپ پر عائد ہوتی ہے۔

حق میں دلائل یا فوائد مخالفت میں دلائل یا نقائص
آپ جلدی اور آسانی سے رجسٹر کرسکتے ہیں ۔ ہر 5 سال بعد آپ کے لئے رجسٹریشن کی تجدید کروانا لازمی ہے ۔
آپ اپنے کاروبار کی رجسٹریشن کی لاگت کم کرسکتے ہیں ۔ آپ اور آپ کے پارٹنر یا حصہ دار کاروبار کے لئے ذاتی طور پر زمہ دار ہیں ۔
آپ کاروبار کے تمام منافع جات براہِ راست خود وصول کرتے ہیں ۔ آپ کی بزنس یعنی کاروبار کا نام تحفظ میں نہیں ۔
کاروبار کے تمام فیصلے آپ کرتے ہیں ۔ آپ کی آمدنی پر ٹیکس آپ کے ذاتی ریٹ پر عائد ہوتا ہے ۔

کارپوریشنز

ایک کارپوریشن ایک قانونی وجود ہے جو کاروبار کو اس کے مالک/ناظم سے الگ اور علیحدہ کرتی ہے ۔ آپ (کاروبار کو) وفاقی یا صوبائی طور پر قائم (اِنکارپوریٹ) کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں اور ہر ایک طریقے یا انتخاب کے اپنے فوائد اور نقائص

حق میں دلائل یا فوائد مخالفت میں دلائل یا نقائص
آپ کی ذاتی ذمہ داری محدود ہوتی ہے ۔ آپ سے سالانہ فائلیں اور کاروباری ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے ۔
آپ کے کاروبار کے نام کا تحفظ ہوتا ہے ۔ کارپوریشن قائم کرنے کے لئے آپ دوسرے قسم کے کاروبار سے زیادہ (پیسہ) ادا کریں گے ۔
آپ ملکیت منتقل کرسکتے ہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ آپ سے رہائش یا شہریت کا ثبوت دینے کا مطالبہ کیا جائے ۔
بطور کارپوریشن آپ ٹیکس کے کم ریٹ کے مستحق ہوسکتے ہیں ۔  

کوآپریٹوز (منافع کے لئے اور بلا منافع)

کوآپریٹو ایک ایسی کارپوریشن ہے جس کا انتظام اور کنٹرول اس کے ممبران کے ہاتھ میں ہوتا ہے ۔ اس کو یا تو منافع کے لئے یا بلامنافع قائم کیا اور چلایا جاتا ہے ۔ بالکل کارپوریشن کی طرح ، اس کو وفاقی یا صوبائی طور پر رجسٹر کیا جاسکتا ہے اور ہر ایک طریقے یا انتخاب کے اپنے فوائد اور نقائص ہیں ۔

حق میں دلائل یا فوائد مخالفت میں دلائل یا نقائص
آپ کی ذمہ داری محدود ہوگی ۔ آپ کو ممبران کے درمیان اختلافات حل کرنا ہوں گے ۔
آپ کے منافعے ممبران میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کا فیصلہ کرنے کا عمل زیادہ عرصہ لے ۔
آپ کے کوآپریٹو کا کنٹرول جمہوری ہوتا ہے (ایک ممبر ، ایک ووٹ) ۔ کامیابی حاصل کرنے کے لئے آپ کے لئے ضروری ہوگا کہ تمام ممبران حصہ لیں ۔

کاروبار کی مختلف ساختیں اور دیگر کاروباری موضوعات پر معلوم ات کے لئے ، آج Small Business Services / Services aux petites entreprises سے رابطہ کریں ۔ ٹیلیفون پر خدمات انگریزی اور فرانسیسی میں دستیاب ہیں ۔