منافع کمانا بزنس کے سب سے زیادہ اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔ منافع کا حساب لگانا نہ صرف کامیابی کو ناپنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے، یہ آپ کو یہ معلومات بھی فراہم کرتا ہے کہ آپ کی بزنس کہاں پیسہ بنا رہی ہے اور آپ اسے کہاں خرچ کررہے ہیں۔
آپ کُل آمدنی میں سے کُل اخراجات منفی کرکے اپنے بزنس کے منافع کا حساب لگاسکتے ہیں۔ آمدنی اور اخراجات کی نشاندہی کرنے کے لئے، ایک عرصے کا تعین کریں جس کا آپ مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ عام طور پر، بزنسز ایک بارہ ماہ کے عرصے کا مطالعہ کرتی ہیں، جیسا کہ 1 جنوری سے 31 دسمبر تک یا 1 جولائی سے 30 جون تک۔
انتخاب کا انحصار (مندرجہ ذیل) پر ہے:
- آپ کی بزنس کی نوعیت
- اپ کی ذاتی ترجیح
- ممکنہ ٹیکس سے متعلقہ سوچ بچار
درست اور صحیح، اپ ٹو ڈیٹ یعنی تازہ ترین، اور آسانی سے قابلِ استعمال ریکارڈ کا اندراج کرنا منافع کی بے کم و کاست گنتی کے لئے ضروری ہے۔
اپنی کُل آمدنی کا تعین کرنا
اس کا تعین کرنے کے لئے کہ اس عرصہ میں جس کا آپ مطالعہ کررہے ہیں آپ کی کُل آمدنی کتنی تھی، مندرجہ ذیل نقاط پرغورو خوض کریں :
- آپ کی مصنوعات یا سروسز کی فروخت سے کُل کتنی آمدنی ہوئی ہے؟ (گروس سیلز)
- ان مصنوعات کی مالیت کیا تھی جو گاہکوں نے واپس کردیں/جو گاہکوں کو کریڈٹ کردی گئیں؟
- گاہکوں اور ملازموں کو دئے گئے ڈِسکاؤنٹ (یعنی چھُوٹ یا رعایتیں) کی مالیت کیا تھی؟ (ڈِسکاؤنٹس)
- مال اورسروسز کی نیٹ سیلزکی مالیت کیا تھی؟ (نیٹ سیلز آپکی گروس سیلز منفی واپس کی گئیں اشیاﺀ، رد کی گئیں اشیاﺀ اور ڈِسکاؤنٹس ہیں۔)
- دوسرے ذرائع، جیسا کہ بینک میں جمع کرائی گئی رقم پر سود، سیکورٹیزسے ڈِویڈینڈز یعنی منافع میں حصے، لیز یعنی دوسروں کو دی ہوئی جائیداد کا کرایہ، سے آمدنی کی مالیت کیا ہے؟ (نون اوپریٹنگ اِنکم)
- کُل آمدنی کی مالیت کیا ہے؟ (آپکی کُل آمدنی آپکی نیٹ سیلز جمع نون اوپریٹنگ اِنکم ہے۔)
اپنے کُل اخراجات کا تعین کرنا
اخراجات فروخت کی گئیں مصنوعات کو بنانے کی قیمت اور ان سروسزکی قیمت ہے جو ان سروسز اور مصنوعات کے بیچنے میں استعمال کی گئیں۔ بزنسز کے کچھ عام اخراجات یہ ہیں:
- فروخت کئے گئے مال کی قیمت (فروخت کئے گئے مال کی قیمت آپکی مصنوعات کا شروع میں سٹاک جمع آپ کی خریداری منفی مصنوعات کا خاتمے پرسٹاک۔)
- اجرت اور تنخوائیں (اپنی تنخواہ کو شامل کریں اسی اصل ریٹ یا نرخ پر جو کسی اور کو آپ کا کام کرنے کے لئے آپ کو دینی پڑتی)
- کرایہ
- یوٹیلیٹیز (بجلی، گیس، ٹیلیفون، پانی، وغیرہ۔)
- ویب پر موجودگی کی لاگت (آن لائن سٹورز، ویب سائٹ کی میزبانی، ڈومین یعنی آپ کی عملداری کے نام کی رجسٹریشن)
- ڈلِوری (یعنی مال پہنچانے) کے اخراجات
- انشورنس
- ایڈورٹائیزنگ یعنی اشتہار بازی کے اخراجات اور پروموشنل (یعنی بزنس کو فروغ دینے کے) اخراجات
- دیکھ بھال
- ڈیپریسی ایشن ( یعنی وقت گزرنے کے ساتھ سازوسامان کی فرسودگی کی وجہ سے مالیت میں کمی ہونا)
- ٹیکس اورلائیسنس
- واجب الادا رقم پر سود
- بُرے قرضے (چونکہ قرضہ واپس نہیں لیا جاسکتا اس لئے اس کو بزنس کے لئے نقصان گردانا جاتا ہے اور یہ اخراجات کے زُمرے میں آتا ہے)
- پیشہ ورانہ مدد (اکاؤنٹنٹ، اٹورنی یا وکیل، انفارمیشن ٹیکنولوجی سپیشلسٹ، وغیرہ۔)
اخراجات کوسمجھنا ان کو کنٹرول کرنے اور اپنا منافع بڑھانے کی طرف پہلا قدم ہے۔ اپنے اخراجات کا تعین کرنے کے بعد، (اخراجات کی) کُل رقم اپنی کُل آمدنی میں سے منفی کردیں اور نتیجے میں جو رقم بچے وہ منافع ہے جو آپ کی بزنس نے اس عرصے میں کمایا جس کا آپ نے مطالعہ کیا۔
منافع کا تعین کرنا اور بزنس کے دیگر موضوعات پر مزید معلومات کے لئے، Small Business Services / Services aux petites entreprises سے آج ہی رابطہ کریں۔ ٹیلیفون سروسز انگریزی یا فرانسیسی میں دستیاب ہیں۔