پہلی دفعہ ایک کاروبار شروع کرنا نئے کاروبار کرنے والوں کے لئے بے حد دباؤ کا باعث ہوسکتا ہے ۔ اگر آپ کے پاس کوئی عظیم خیال یا تصور ہے اور آپ محنت کرنے کے لئے تیار ہیں ، تو پھر آپ اپنا کاروبار شروع کرنے کی خواہش کرسکتے ہیں ۔ لیکن اگر آپ کاروبار شروع کرنے میں عام مشکلات سے گریز کرنا چاہتے ہیں ، تو ایک پہلے سے موجود کاروبار یا ایک کامیاب فرینچائیز (franchise) یعنی کسی خاص علاقے میں مصنوعات فروخت کرنے کی ایجنسی کو خریدنا بہتر انتخاب ہوسکتا ہے ۔
اپنا کاروبار شروع کرنا
نقطہ صفر سے کاروبار کا آغاز کرنا ایک ثمر آمیز کوشش ثابت ہو سکتی ہے۔ اپنا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کرنے سے قبل اس کے فوائد اور نقصانات پر غور کرنا ضروری ہے۔
فوائد
چند فوائد میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
- اپنے تصور کے مطابق کاروبار کا ڈیزائن یا خاکہ بنانے اور اس کا انتظام کرنے کی مکمل آزادی ۔
- کسی دوسرے کے قواعد ، تاریخ یا اثاثوں کی پابندی نہیں ۔
- مارکیٹ میں کوئی نئی چیز لانے کا موقع ۔
- ایک کامیاب کاروبار کو خریدنے کے مقابلے میں یہ کم مہنگی ہوسکتی ہے ۔
مقابلے کی مشکلات
وہ مشکلات جن کا آپ کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
- نفع بخش ہونے میں آپ کو کچھ عرصہ لگ سکتا ہے ۔
- کاروبار کی کامیابی کی کوئی گارنٹی یا ضمانت نہیں اور نئے کاروباروں کی ناکامی کی اونچی شرح ۔
- سرمایہ کاری حاصل کرنا زیادہ مشکل ہے کیونکہ قرض دینے والے اور سرمایہ کار آپ کے خیال کے ساتھ خطرہ مول لے رہے ہیں ۔
ایک پہلے سے موجود کاروبار یا فرینچائیز کو خریدنا
پہلے سے مستحکم کاروبار، جیسے کہ فرانچائز، خریدنا بھی اپنا کاروبار چلانے کا ایک مقبول طریقہ کار ہے۔
فوائد
پہلے سے مستحکم کاروبار کے ممکنہ فوائد میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
- ایک چھاپ (برینڈ) کو جمانے یا مقبول کرنے ، گاہکوں سے تعلقات بڑھانے ، کاروباری طریقہ کار بنانے اور اثاثے حاصل کرنے میں پہلے سے کئے گئے کام کا فائدہ اٹھانا ۔
- منافع کمانا زیادہ جلدی لانا شروع کرسکتے ہیں ۔
- سرمایہ کاری حاصل کرنا آسان تر ہے کیونکہ کاروباری سانچہ آزمایا ہوا ہے ۔
خطرات
وہ مشکلات جن کا آپ کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
- درکار سرمایہ اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے درکار سرمایے کی نسبت عموماَ زیادہ ہوتا ہے ۔
- ہو سکتا ہے کہ سابق مالک اور/یا فرینچائیز کے مالک کا کاروباری سانچہ اور کاروبار کرنے کا طریقہ جو آپ تصور کرتے ہیں اس سے مکمل مطابقت نہ رکھتا ہو ۔
کاروبار خریدنے یا اپنا کاروبار شروع کرنے اور دیگر کاروباری موضوعات پر معلومات کے لئے ، آج Small Business Services / Services aux petites entreprises سے رابطہ کریں ۔ ٹیلیفون پر خدمات ایگریزی اور فرانسیسی میں دستیاب ہیں ۔