ایک فیملی کی ملکیت میں بزنس کو چلانے اور کسی چھوٹی بزنس کو چلانے میں یکسانیت ہے ۔ بہرحال، فیملی کی ملکیت میں بزنس سے متعلقہ کچھ مسائل ہیں جو خاص فیملی کی ملکیت میں بزنس چلانے کے ساتھ منسلک ہیں۔
کچھ عام مسائل جو فیملی کی ملکیت میں بزنس کو درپیش آسکتے ہیں ان میں شامل ہیں:
- روزمرہ کی کارکردگی پر اختلافات
- بزنس کے منافع کو تقسیم کرنے اور اس کو خرچ کرنے پر اختلافِ رائے
- فیملی سے باہر کے ارکان کی کمپنی کو چھوڑ کر چلے جانے کی اونچی شرح
فیملی میں تنائو
مختلف نقطہ نظر ہمیشہ اختلافات کو جنم نہیں دیتے، لیکن فیملی کے ارکان کے درمیان جذباتی رشتے ناطے غیر جذباتی فیصلے کرنا مشکل بنادیتے ہیں۔
فیملی میں تنائو سے نپٹنے کے کچھ طریقوں میں شامل ہیں:
- جھگڑے ہونے سے قبل جھگڑے حل کرنے کے لئے ایک لائحہ عمل پر رضامند ہونا
- ایک ثالث کو اجرت پر رکھنا
بزنس کو چلانا
اگر فیملی کا ایک رکن کارکردگی کا چارج سنبھالے ہوئے ہے، تو اس میں یہ قابلیت ہونی چاہیئے کہ بزنس کے لئے بہترین فیصلے کرنے کے لئے وہ فیملی کے ارکان کے درمیان مذاکرات کرسکے۔ کچھ صورتوں میں، کسی ایسے شخص کو تنخواہ پر بطور مینیجر رکھ کر جو فیملی کا رکن نہ ہو تو آپ ایک فیملی کی ملکیت والی بزنس میں غیرجذباتی کنٹرول اور نگرانی حاصل کرسکتے ہیں۔
ان دونوں میں سے ہر ایک آپشن (یعنی انتخاب کردہ راستہ) میں، تمام ملازمین کے کام اور ان کی ذمہ داریاں، بمعہ فیملی کے ارکان، واضح ہونی چاہئیں، اور کمپنی کے ضوابط سے انحراف کرنے والے عملے کے کسی رکن کو معطل یا برطرف کرنے کا مینیجر کا اختیار بھی واضح ہونا چاہیئے۔ منصفانہ پن ایک فیملی کمپنی میں بہت اہم ہے، اور انتظامیہ غیر مئوثر ہوجاتی ہے اگرسپیشل رعائیتیں دی جائیں۔
جانشین کی تقرری کی پلان
کسی چھوٹی بزنس کے لئےجانشین کی تقرری کی پلان ایک اہم غور طلب مسئلہ ہے۔ اس پرغور کریں کہ اگر فیملی کے اس رکن کو کچھ ہوجائے جو بزنس کا مالک یا کرتا دھرتا ہے تواس کی جگہ کون لے گا؟ جانشین کی تقرری کی ایک ٹھوس پلان آپ کی بزنس کی انتظامیہ میں تبدیلی کے دوران رہبری کرسکتی ہے، اورلڑائی جھگڑے سے بچنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے۔
رشتہ داروں کو ملازم رکھنا
فیملی بزنس میں سب سے عام مسائل میں سے ایک رشتہ دار کو ملازمت دینے کا دبائو ہوتا ہے۔ فیملی میں رشتوں کے جذباتی پہلو ایسی درخواست کو رد کرنا مشکل بنا سکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ فیصلہ جذباتی رشتوں کی بجائے بزنس کے بہترین مفاد کی بنیاد پر کیا جائے۔
اگر آپ فیملی کے ایک رکن کو ملازمت دیتے ہیں تو عملے کے دوسرے ارکان کے ساتھ آپ کے رشتے ناطے پر اس کو اثرانداز نہیں ہونا چاہئے۔ رشتہ داروں پر اسی معیار کا اطلاق کریں جو فیملی سے باہر کے ملازمین پر ہوتا ہے۔
نئے آئیڈیاز (خیالات یا تصور) پیش کرنا
جب بزنس کو بہتر بنانے کے لئے نئے آئیڈیاز پیش کریں، خاص طور پر جہاں پیسہ خرچ کرنے کا سوال ہو، تو کمپنی کے لئے جو بہترین راستہ ہے اس کا غیر جذباتی منظر فراہم کرنے کے لئے اپنی معلومات حقائق پر مبنی کریں۔ اس طرح، ٹھوس معلومات کی بنیاد پر فیملی کے ارکان ایک سوچا سمجھا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
آپ ایک بزنس صلاح کارکو بھی معاوضے پر رکھ سکتے ہیں۔ کبھی کبھار جبکہ رشتہ دار آپ کی رائے قبول نہیں کرتے، وہ باہر کے صلاح کاروں، جیسا کہ بینکر، اکاؤنٹینٹ، یا وکیل، کی بات کا اعتبار کرلیں گے۔
معاوضے پر رکھے گئے صلاح کار یا کنسلٹینٹ اخراجات کی بزنس کے لئے فائدہ مند ہونے کی بھی تصدیق کرنے میں مدد کرسکتے ہیں، اور خاص مہارت طلب منصوبوں پر جن کے لئے مزید ریسرچ درکار ہو اضافی وقت اور کوشش لگاسکتے ہیں۔
منافع تقسیم کرنا
فیملی کے ارکان کو رقم کی ادائیگی کرنا اوران کے درمیان منافع تقسیم کرنا ایک مشکل معاملہ ہوسکتا ہے۔ کئی لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کو کم پیسے دئے جا رہے ہیں، لیکن کیا کیا جائے جب رشتہ دار منافع میں اپنے حصے پر ناخوش ہوں؟
اگر بزنس ایک چھوٹی کارپوریشن ہے، تو سٹاک ڈیویڈنڈز کو استعمال کرتے ہوئے چند مخصوص برابر کرنے کے اجزا (ایقوئلائیزنگ فیکٹرز) سرانجام دئے جا سکتے ہیں، یا کمپنی کو ریکیپیٹلائیز کیا جاسکتا ہے (یعنی کچھ سٹاک ہولڈرز ڈیویڈنڈز کے ساتھ ترجیحی سٹاک لے سکتے ہیں)۔
یہ یقینی بنانے کے لئے کہ منافع منصفانہ طریقے سے تقسیم کیا جا رہا ہے ایک اور طریقہ یہ ہے کہ تنخواہوں کو ان تنخواہوں کے مقابلے میں لایا جائےجوعلاقے میں دوسری بزنسز میں دی جاتی ہیں۔ معلوم کریں کہ اتتظامیہ کے مختلف عہدوں کے لئے مقامی تنخواہوں کی حد بندیاں کیا ہیں، اور ان حد بندیوں کو دونوں فیملی کے ارکان اور فیملی سے باہرعملے کو تنخواہیں دینے کے معاملے میں گائیڈ کے طور پراستعمال کریں۔
بینیفٹس (یعنی فائدے) جیساکہ ملتوی کردہ منافع میں شرکت کی پلان، پینشن پلان، اورانشورنس پروگرام بھی منافع تقسیم کرنے کے لئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ بینیفٹس فیملی کےارکان کو تشفی دینے میں، اوران کے ذاتی اثاثے بنانے میں ان کی مدد کرسکتے ہیں۔
منافع تقسیم کرنے کے طریق کار کا فیصلہ کرلینے کے بعد آپ اس کو باضابطہ اقرار نامے کی تحریری شکل دینے پر غور کرنا چاہیں گے۔ یہ دستاویز آپ کی مدد کرے گی:
- جو فیصلہ ہوا تھا اس کو ریکارڈ کرنا
- توقعات کا تعین کرنا
- مستقبل میں اس عمل کو آسان تر بنانا
ملازمین کا ٹرن اوور ( کمپنی کو چھوڑ جانے کی شرح)
کچھ فیملی کی ملکیت والی کمپنیاں فیملی سے باہر کے ملازمین کی کمپنی کو چھوڑ جانے کی اونچی شرح سے پریشان رہتی ہیں۔ ان کے جانے کے وقت کا اِنٹرویو ملازمین کو یہ بتانے کا موقع دیتا ہے کہ وہ کمپنی کو کیوں چھوڑ کر جا رہے ہیں، جو آپ کی یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ ٹرن اوور کیوں ہورہا ہے۔ ایک دفعہ آپ کو معلوم ہوجائے کہ ملازمین کے کمپنی کو چھوڑ جانے کی شرح پر کون سے عناصر اثرانداز ہورہے ہیں، تو آپ ان سے نپٹنے کے لئے اقدام کرسکتے ہیں۔
یاد رکھیں، ایک کامیاب فیملی بزنس چلانے کا تقاضہ یہ ہے کہ آپ بزنس کو بزنس کی طرح چلائی ۔
فیملی بزنس چلانے اور بزنس کے دیگر موضوعات پر مزید معلومات کے لئے، Small Business Services / Services aux petites entreprises سے آج ہی رابطہ کریں۔ ٹیلیفون سروسز انگریزی یا فرانسیسی میں دستیاب ہیں۔