گھر سے کیا گیا کاروبار

گھر سے کام کرنے کے اہل ہونا بہت سے لوگوں کو دلکش لگتا ہے ، لیکن گھر سے کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے کچھ ایسی چیزیں ہیں جو آپ کو مدِ نظر رکھنی چاہئیں ۔ اپنے ہی گھر میں اپنے کاروبار کو رکھنا ایک بہت اچھا انتخاب ہوسکتا ہے ، لیکن اس کا انحصار جگہ کی وسعت پر اور کاروبار کی خاصیت پر ہے جو کہ آپ کو چاہیے ۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ گھر سے کام کرنا بہترین انتخاب ہے ، ان کئی عناصر کو زیرِغور لائیں جو (آپ کے کاروبار سے) منسلک ہیں ۔

گھر سے کاروبار کرنے کے فوائد کیا ہیں ؟

  • کرائے پر جگہ لینے سے سستا اور آپ اپنے گھر کے استعمال کے لئے کاروباری ٹیکسوں کی کٹوتی کرسکتے ہیں (مثلاَ ، جائیداد کا ٹیکس ، بجلی گیس پانی کے اخراجات ، مرمتیں اور گھر کی دیکھ بھال ، گھر کا بیمہ اور گھر کی مارگیج پر سُود کا حصہ یا کرایہ)
  • کوئی آنے جانے کا مسئلہ نہیں
  • کام کرنے کے اوقات کا خود تعین کریں
  • کام کرنے کا ماحول زیادہ آرام دہ
  • کاروبار میں جتنا وقت آپ چاہتے ہیں اتنا لگا سکتے ہیں

گھر سے کاروبار کرنے کے نقائص کیا ہیں ؟

  • کاروبار کو وسعت دینے کے لئے کافی جگہ نہیں
  • کاروباری رفقاﺀ سے علیحدگی
  • ہوسکتا ہے کہ خاص سازوسامان یا اضافی عملے کے لئے جگہ بنانے کے قابل نہ ہوں
  • قانونی اور صحت کی پابندیاں ، اگر آپ کا کاروبار ایک اپارٹمنٹ یا گھر میں ہے
  • خاندان اور دوستوں کی خلل اندازی ، اور حدبندیاں قائم کرنے میں دشواریاں
  • جب کاروبار اچھا نہ چل رہا ہو، اس وقت بھی ضروری ہے کہ آپ اپنے آپ کو آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے رہیں۔

یہ تعین کرنے کے لئے کہ آپ کے لئے کیا صحیح ہے ، اپنی تحقیق کریں

گھر سے کاروبار شروع کرنے سے پہلے ، ان اہم نقاط پر غوروخوض کریں :

  • گھر سے کاروبار کرنے کے ایک ایسے خیال کا چنائو کریں جس کے لئے آپ کے پاس سرمایہ ہے ، جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں ، اور جس کی آپ کے علاقے میں ضرورت ہے ۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے کاروبار کے لئے آپ اپنے گھر یا اپارٹمنٹ کا جو ایک مخصوص حصہ وقف کررہے ہیں وہ آپ کے گھر کی سرگرمیوں کے مرکز سے دور ہو ۔
  • کوشش کریں کہ ایسی چیزوں پر توجہ نہ دیں جو آپ کو اپنے کام سے پرے لے جائیں اور آپ کی بارآوری پر منفی اثرات کریں ۔
  • (کاروبار) شروع کرنے سے پہلے صحت ، تحفظ اور ٹیکس کے دونوں صوبائی اور وفاقی قواعد و ضوابط چیک کریں ۔
  • اپنی پیشہ وری پر سمجھوتہ نہ کریں کیونکہ آپ کم با ضابطہ ماحول میں ہیں ۔
  • اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آپ اپنے گاہکوں کے لئے دستیاب ہیں ، ایک یکساں روی کے گوشوارے کو اختیار کریں یا ان تک فوری رسائی کے دیگر طریقے استعمال کریں ۔
  • گھر سے کاروبار کرنے کے ایسے مواقعوں سے محتاط رہیں جو فریب آمیز ہوسکتے ہیں ۔

گھر سے کاروبار اور دیگر کاروباری موضوعات پر معلومات کے لئے ، آج Small Business Services / Services aux petites entreprises سے رابطہ کریں ۔ ٹیلیفون پر خدمات ایگریزی اور فرانسیسی میں دستیاب ہیں ۔