یہ فیصلہ کرتے ہوئے کہ بزنس کا محلِ وقوع کیا ہو اور اپنے دفتر ، سٹور یا عمارت کو کیسے منظم اور آراستہ کیا جائے ، مدِ نظر رکھنے کے لئے بہت سی چیزیں ہیں ۔
سٹور کی لوکیشن یعنی محلِ وقوع
بزنس کا مالک ہونے کی حیثیت میں ، یہ جاننا اہم ہے کہ آپکے سٹور کا محلِ وقوع آپکی بزنس کی کامیابی یا ناکامی پر اثر انداز ہوسکتا ہے ۔
کسی محلِ وقوع کا انتخاب کرتے وقت مندرجہ ذیل چار عوامل ذہن میں رکھیں:
- زوننگ : اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایریا یعنی علاقہ آپ کی طرح کی بزنس کے لئے مقرر یا زون کیا گیا ہے ۔
- ڈیموگرافکس ( آبادی کی معلومات جیسا کہ عمر ، آمدنی ، فیملی کا سائیز ، وغیرہ) : اس بات کا تعین کریں کہ مقامی آبادی کی ڈیموگرافکس آپکی بزنس سے مطابقت رکھتی ہیں۔ مثال کے طور پر عمر، آمدنی اور خاندان میں افراد کی تعداد کا جائزہ لیں۔
- ٹریفک کا تجزیہ : اپنے آپ سے سوال کریں کہ آپ کے کاروبار کے لیے، زیادہ یا کم ٹریفک والا علاقہ موزوں رہے گا۔ جائزہ لیں کہ وہ علاقہ پبلک ٹرانسپورٹ کی رسائی میں ہے یا نہیں اور کیا یہاں پارکنگ کی ضرورت درپیش ہوگی۔
- مقابلہ : اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو سٹور آپ کے قرب و جوار میں ہیں وہ آپکی بزنس کے ساتھ براہِ راست مقابلے میں نہیں ہیں ۔
یہاں پران چیزوں کی مثالیں ہیں جو آپکو مخصوص قسم کے سٹوروں کے لئےمدِ نظر رکھنی چاہیئیں :
- کنوینی اینس سٹورز (سُپر مارکیٹس ، ہارڈ ویئر یعنی اوزاروں اور دھاتی اشیاء کے سٹور ، بیکریز یعنی نان بائی کی دوکانیں ، ڈرگ سٹورز یعنی دواٶں وغیرہ کے سٹور) : اگر آپ کا خریداری کی عام چیزوں کا سٹور (کنوینی اینس سٹور) ہے ، تو آپ کو ایک مصروف مال یا دوسرے زیادہ آمد و رفت والے علاقے میں جگہ ڈھونڈنی چاہیئے ۔ گاہک ایک جگہ پر کئی مختلف اشیاﺀ خریدنے کے قابل ہونا پسند کرتے ہیں ، اور اس لئے ایسے سٹوروں سے ملحق یا ساتھ ہونا جو تکمیلی نوعیت کے ہوں آپکی بزنس کو یکلخت آگے بڑھانے میں مدد دے سکتے ہیں ۔
- سپیشلٹی سٹورز ( جو یکتا اور اچھوتی مصنوعات بیچتے ہیں جو مشکل سے ملتی ہیں) : اگر آپکا سپیشلٹی سٹور ہے ، تو آپکی مصنوعات زیادہ یکتا ہیں اور ان کو خریدنے کے لئے گاہک رستے سے ہٹ کر سفر کرنے کی پروا نہیں کرتے ۔
- خوردہ فروشی کے سٹور (کپڑے ، بڑی اپلائنسز جیسے ریفرجریٹر وغیرہ) : اگر آپ کی بزنس خوردہ فروشی کا سٹور ہے ، تو آپ اس کی لوکیشن کے لئے ایک شوپنگ مال میں جگہ ڈھونڈ سکتے ہیں جہاں گاہک خریداری کرنے سے پہلے ادھر ادھر چیزیں دیکھتے اور قیمتوں کا موازنہ کرتے گھوم پھر سکتے ہیں ۔ عیش و عشرت کی اشیاﺀ عام طور پر اونچی قیمت پر فروخت کی جاتی ہیں ۔ خوردہ فروشی کے سٹور جو شوپنگ مال میں واقع ہیں مقابلہ فراہم کرتے ہیں اور عموماَ ایسے سٹوروں سے زیادہ کامیاب ہوتے ہیں جو الگ تھلگ واقع ہوں ۔
اپنی چنیدہ لوکیشن پر معلومات کے لئے اپنے شہر کے زوننگ کے محکمے سے جانچ پڑتال کریں ۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی ایسی پابندیاں عائد نہیں جو آپ کی کارکردگی کو محدود کر سکیں۔ آپ اس کی جانچ پڑتال بھی کرنا چاہیں گے کہ آیا کوئی تعمیراتی کام یا شہر کی ٹریفک میں تبدیلیاں آپ کے کاروبار کی کارکردگی کو متاثر تو نہیں کریں گی ۔
لیسز(کرائے کےمعاہدے)
پیشتراس کے آپ کسی لمبے عرصے کے معاہدے میں داخل ہوجائیں ، یہ فیصلہ کریں کہ اس جگہ یا لوکیشن میں آپ کتنا عرصہ رہنا چاہتے ہیں ۔ درج ذیل نکات ذہن میں رکھیں:
- کیا آپ (اس لوکیشن میں) غیرمعینہ عرصے کے لئےبزنس چلانا پلان کررہے ہیں یا آپ نے کچھ خاص سالوں کی حد مقرر کر رکھی ہے ؟
- کیا آپ اس لوکیشن پر اپنی بزنس کو وسیع کر سکیں گے ؟
- کیا آپ کی لیز اتنی لچکدار ہے کہ آپ کو لیز کی تجدید کرنے کا یا دوسری لوکیشن ڈھونڈنے کا آپشن یعنی اختیار ہے ؟
- کیا آپ کا کرایہ فِکسڈ یعنی مقرر ہے یا سیلز (یعنی بِکری) کے حجم کے ساتھ منسلک ہے ؟
- اس بات کو یقینی بنائیں کہ پراپرٹی یعنی جائیداد کے مالک نے جو وعدے کئے ہیں ان کو تحریری شکل دے دی گئی ہے ، مثال کے طور پر ،مرمتیں ، تعمیر ، سجاوٹ ، تبدیلیا ں اور دیکھ بھال ۔
لوکیشن یا محلِ وقوع کے انتخاب میں مدد
اپنی انتخاب کردہ جگہ کے تجزیہ کے لئے آپ شائد ایک کنسلٹینٹ(صلاح کار) معاوضے پر رکھنا چاہیں ۔ چونکہ آپ سٹور کی بہترین لوکیشن کے خواہش مند ہیں ، یہ ایک اچھا خیال ہے کہ جتنی بھی ہوسکے مدد لی جائے ۔ اگر آپ کو مناسب جگہ نہیں ملی ، تو سٹور کھولنے سے پہلے اس وقت تک انتظار کریں جب تک آپ کو مناسب جگہ نہیں مل جاتی ۔
ایک لوکیشن یا محلِ وقوع کا انتخاب کرنے اور وہاں بزنس منظم کرنے اور بزنس کے دیگر موضوعات پر معلومات کے لئے ، Small Business Services / Services aux petites entreprises سے آج ہی رابطہ کریں ۔ ٹیلیفون سروسز انگریزی اور فرانسیسی میں دستیاب ہیں ۔