فرینچائیزنگ یعنی کسی دوسرے کی مصنوعات یا سروسز کو فروخت کرنے کے حقوق حاصل کرنا

اپنی بزنس شروع کرنا پہلی دفعہ بزنس میں قسمت آزمائی کرنے والوں کے لئے بہت دباٶکا باعث ہو سکتا ہے ۔ آپ کی بزنس میں قسمت آزمائی کے لئے ایک پہلے سے ہی کامیاب فرینچائیز کے نظریہ میں سرمایہ لگانا ایک بہت اچھا انتخاب ہوسکتا ہے ۔

فرینچائیزنگ کیا ہے ؟

فرینچائیزنگ مصنوعات اور سروسز کو تقسیم کرنے کا ایک طریقہ ہے ۔ فرینچائیزر (بزنس کا اولین مالک) ایک فیس کے عوض اپنے ٹریڈ مارک (تجارتی نشان) یا تجارتی نام کے استعمال کے لئے ایک لائیسنس دیتا ہے ۔ فرینچائیزی (وہ شخص جو فرینچائیز خریدتا ہے) کو اجازت ہوتی ہے کہ وہ فرینچائیزر کا تجارتی نام اور اس کے برینڈ کا نام استعمال کرے ۔ بطور ایک فرینچائیزی کے ، آپ فرینچائیز کے منافع میں سے فرینچائیزر کو ایک خاص رقم (رائلٹی) ادا کرتے ہیں ۔ عموماَ ، فرینچائیزر آپ کے ساتھ ایک فرینچائیز اگریمنٹ یا معاہدہ بنائے گا جس میں فرینچائیز کو چلانے کے بارے میں تفصیلات شامل ہونگی ۔

فوائد

لوگ فرنچائز کھولنے کا منصوبہ مختلف وجوہات کی بناء پر تشکیل دیتے ہیں۔ فرنچائز کھولنے کے ممکنہ فوائد میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

  • آپ ایک ثابت کردہ اور مقبول آئیڈیا کے ساتھ شروع کرتے ہیں ۔
  • بزنس شروع کرنے کے لوازمات ( سازوسامان اور آلہ جات ، سپلائی کرنے والے ، تربیت) کے ساتھ مدد ملتی ہے ۔
  • آپ سپلائیز تھوک کے بھاٶ اکھٹی خرید سکتے ہیں ۔
  • آپکی بزنس پہلے ہی وجود میں برینڈ کے نام کی پہچان سے مستفید ہوتی ہے ۔
  • ایک پہلے ہی قائم شدہ سپلائی کی لائن اور گاہکوں کی فہرست اپنی جگہ موجود ہے ۔
  • ایک کامیاب فرینچائیز کو خریدنا بہت سود مند ہوسکتا ہے ۔
  • فرینچائیزز کے ناکام ہونے کی شرح کم تر ہے ۔

نقصانات

فرنچائز کے کئی فوائد ہوتے ہیں لیکن اس کے نقصانات بھی ہیں۔ چند نقصانات میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  • فرینچائیزز ایک ہی طرز اور طریقے سے چلائی جاتی ہیں ، اس لئے بزنس کو اپنی خواہش کے مطابق طرز پر چلانے کے لئے آپ کے پاس کم لچک ہوتی ہے ۔ اگر آپ کے اپنے آئیڈیاز ہیں کہ بزنس کیسے چلانی چاہیئے تو یہ کبھی کبھی آپ کے لئے مایوس کن ہوسکتا ہے ۔
  • فرینچائیز جتنی کامیاب ہے ، وہ خریدنے کے لئے عموماَ اتنی ہی زیادہ مہنگی ہو گی ۔
  • (فرینچائیز کی) مسلسل لاگت ہوتی ہے ، جیسا کہ رائلٹیز اور اشتہار بازی ۔
  • کئی فرینچائیزرز شائد زیادہ مدد فراہم نہ کریں ، جیسا کہ تربیت یا گرو بننا ۔
  • فرینچائیز کے معاہدے عام طور پر فرینچائیزر کی حمایت کرتے ہیں ، اس لئے دستخط کرنے سے پہلے اپنا وکیل رکھنا یقینی بنائیں جو معاہدے کا احتیاط سے جائزہ لے ۔
  • فرینچائیز کی لوکیشن یعنی محلِ وقوع فرینچائیزی کی مرضی پر ہوتا ہے ۔
  • انفرادی فرینچائیزی/مالک کو قانون کا زیادہ تحفظ دستیاب نہیں ہوتا ۔

فرینچائیزنگ اور بزنس کے دیگر موضوعات پر مزید معلومات کے لئے ، Small Business Services / Services aux petites entreprises سے آج ہی رابطہ کریں ۔ ٹیلیفون سروسز انگریزی اور فرانسیسی میں دستیاب ہیں ۔