(بزنس کا) موزوں اور صحیح نام اشتہار بازی کا ایک مئوثر آلہ کار ہو سکتا ہے ۔ یہ آپ کے گاہکوں کی یہ سمجھنے میں مدد کرسکتا ہے وہ کیا ہے جو آپ کی بزنس سرانجام دیتی ہے اور آپ کس مارکیٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ غلط اور غیر مناسب نام گاہکوں کو متذبذب کر سکتا ہے اور ان کو سرد مہری سے پیچھے دھکیل سکتا ہے ۔
کچھ غوروخوض طلب چیزیں
- اپنی بزنس کے لئے جو بزنس کے ڈھانچے کی قسم آپ انتخاب کرتے ہیں وہ آپ کی بزنس کے نام پر اثرانداز ہوگا ۔
- اونٹیریو میں ایسے کاروباری نام کو تحفظ نہیں ملتا جو بلاشرکت ملکیت، پارٹنرشپ یعنی شراکت داری، "تجارتی نام" یا "فعال نام" کے طور پر رجسٹر کروایا جائے۔
- ایک کارپوریشن کے نام اور ٹریڈ مارک (یعنی بزنس کا امتیازی نشان) کا تحفط کیا جاتا ہے ۔
- ایک چھوٹے نام کو یاد رکھنا آسان ہوتا ہے ۔
- اپنے ذاتی نام کے تحت بزنس کرنا ممکنہ گاہکوں کو نہیں بتاتا کہ آپ کیا کرتے ہیں۔ آپ ایک ایسے نام کا انتخاب کرنا چاہیں گے جو لوگوں کی یہ سمجھنے میں مدد دے گا کہ آپ کی کمپنی کیا کرتی ہے۔
آپ چاہیں گے (ایسا کرنا) :
- ایسے نام کا انتخاب کرنا جو آپ اور آپ کے ممکنہ گاہکوں کے کاروباری تصور پر پورا اترتا ہو۔
- مخفف اور چھوٹے کئے ہوئے نام تب تک استعمال نہ کریں (مثال کے طور پر، ABC کمپنی) جب تک آپ کے پاس اس نام کو یادگار بنانے کے لئے مارکیٹنگ بجٹ موجود نہ ہو۔
- اپنے نام کو اتنا خاص الخاص بنائیں کہ یہ آپ کو حریفوں سے الگ پہچان دے ۔
- ایسے نام کا انتخاب کریں جو پہلے سے موجود نہ ہو۔ موجودہ کاروباری اداروں کے کئی نام بطور ٹریڈ مارکس (تجارت کے امتیازی نشان) یا بطور اِنکورپوریٹڈ (رجسٹر شدہ) کمپنی کے نام تحفظ میں ہیں ۔
اپنی بزنس کے لئے نام احتیاط سے چنیں ۔ آپ جہاں بھی جائیں یہ نام وہاں پہلے پہنچا ہوگا ۔
اپنی بزنس کا نام رکھنے اور بزنس کے دیگر موضوعات پر مزید معلومات کے لئے ، Small Business Services / Services aux petites entreprises سے آج ہی رابطہ کریں ۔ ٹیلیفون سروسز انگریزی اور فرانسیسی میں دستیاب ہیں ۔
Switch Language