بزنس شروع کرنا

فہرست

نوٹ: اس رہنماء کتابچے میں موجود معلومات کئی زبانوں میں فراہم کی گئی ہیں۔ دیگر ویب پیجز اور ویب سائیٹس کے لنکس پر دستیاب معلومات عام طور پر صرف انگریزی اور/یا فرانسیسی زبانوں میں ہی دستیاب ہوں گی۔

اس سے پہلے کہ آپ آغاز کریں: منصوبے کے بارے میں

آغاز کرنا: لازمی معاملات

دیگر وسائل

اس سے پہلے کہ آپ آغاز کریں : منصوبہ کے بارے میں

ایک کاروباری منصوبہ کیا ہوتا ہے؟

کاروباری منصوبہ ایک تحریری دستاویز ہوتی ہے جس میں آپ کے کاروباری حکمت عملیوں و حصولِ مقصد کے تدابیر ، آپ کی مالیاتی پیشن گوئی اور زیر ہدف مارکیٹ کے بارے میں وضاحت موجود ہوتی ہے۔ اس کی مدد سے آپ حقیقت پسندانہ اور بروقت مکمل کیے جانے والے اہداف کا تعین کر سکتے ہیں، بیرونی مالی وسائل حاصل کر سکتے ہیں، اپنی کامیابی پر نظر رکھ سکتے ہیں، عملیاتی تقاضوں کی وضاحت کر سکتے ہیں اور معقول مالیاتی پیشن گوئی کر سکتے ہیں۔ منصوبہ سازی سے آپ کو اس بات پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی کہ آپ کو اپنا کاروبار کیسے چلانا چاہیے اور آپ کے کاروبار کو کیسے کامیابی کا بہترین موقع میسر آ سکتا ہے۔

نیا کاروبار شروع کرنے کے لیے درکار مالی معاونت کے حصول کا براہ راست تعلق آپ کے کاروباری منصوبے کی مضبوطی پر ہے۔ مالیاتی اداروں یا سرمایاکاروں کی طرف سے مالی معاونت پانے کی اہلیت حاصل کرنے کے لیۓ  آپ کو لازمی طور پر یہ ثابت کرنا ہو گا کہ آپ اپنے کاروبار کے ہر پہلو کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور یہ کہ آپ کا کاروبار منافع بخش ہو گا-

ایک کاروباری منصوبہ اُس دستاویز سے کہیں بڑھ کر ہوتا ہے جو آپ قرض فراہم کنندگان یا سرمایہ کاروں کو پیش کرتے ہیں؛ یہ آپ کے کاروبار کی نشوونما اور فروغ کی منصوبہ بندی میں بھی آپ کو مدد فراہم کرتا ہے۔ مناسب منصوبہ بندی کی وجہ سے آپ کو کاروباری ترقی میں مدد ملتی  مل سکتی ہے۔

Business Plan Guide

مالیات کا حصول

حکومت کی جانب سے آپ کے کاروبار کے لیے دستیاب مالیاتی معاونت کے انتخابات تلاش کرنے میں Canada Business آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ کچھ ایسے پروگرام موجود ہیں جن کا اطلاق پورے کینیڈا کے کاروباروں پر ہوتا ہے جبکہ دیگر کچھ پروگراموں کا اطلاق صرف اونٹیریو میں موجود کاروباروں پر ہی ہوتا ہے۔ Canada Business کا مالیاتی تلاش کا ٹول استعمال کریں یا مالیاتی معاونت کی قسم کے حساب سے براؤز کریں۔

آن لائن تلاش کریں:
Grow your business

ایک کاروباری ڈھانچہ منتخب کرنا

اپنا کاروبار شروع کرتے وقت، وہ کاروباری ڈھانچہ منتخب کریں جو آپ کی ضروریات کی بہترین عکاسی کرتا ہو۔ تین نہایت عمومی کاروباری ڈھانچے درج ذیل ہیں:

  • سول پروپرائیٹرشپ یعنی واحد مالکانہ
  • جنرل پارٹنرشپ یعنی عمومی حصّہ داری
  • انکارپوریشن یعنی الحاق

کاروباری تنظیم کی مختلف قسموں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، درج ذیل دستاویزات کا مطالعہ کریں:
Business structures: Which one is right for you?

کاروباری نام منتخب کرنا

اپنا کاروباری نام کا اندراج کروانے سے پہلے، آپ کو یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ آپ کے کاروبار کا نام کیا ہونا چاہیے۔ ایک موزوں نام آپ کے کاروبار کی تشہیر کا ایک مؤثر وسیلہ بھی بن سکتا ہے اور اس سے آپ کے گاہکوں کو یہ سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ آپ کا کاروبار کیا ہے اور یہ کہ کون سی مارکیٹیں آپ کا کاروباری ہدف ہیں۔

اپنے کاروبار کا کوئی نام رکھنے سے پہلے، درج ذیل نقاط پر غور کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے:

  • مختصر نام یاد رکھنے میں آسان ہوتے ہیں
  • وضاحتی ناموں کی مدد سے لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ آپ کی کمپنی کیا فروخت کرتی ہے
  • پیشہ وارانہ نام اس تصور کا روپ ڈھال سکتے ہیں جس کو آپ نمایاں کرنا چاہتے ہیں
  • منفرد ناموں سے یہ یقین دہانی ہو جاتی ہے کہ نام پہلے سے موجود نہ ہو

آپ کا کاروباری نام آپ کی کاروباری شناخت کا ایک اہم حصہ ہے۔ ایسا نام تلاش کریں جو آپ کی ضروریات کے مطابق ہو اور آپ کے کاروباری تصور کے لیے موزوں ہو۔

آن لائن مطالعہ کریں:
Choosing a name…

کوئی مقام منتخب کرنا

زیادہ تر کاروباروں کے لیے، موزوں مقام کا انتخاب کرنا نہایت سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہوتا ہے اور رجسٹریشن، لائسنسوں اور پرمٹس کے لیۓ اکثر پتہ  کی ضرورت پیش آتی ہے۔ آپ کے کاروبار کے لیے موزوں مقام کا انحصار ان باتوں پر ہوتا ہے؛ آپ کی کاروباری ضروریات،علاقائی پابندیاں اور یہ کہ آپ کے گاہک اور حریف کاروبار کہاں پر واقع ہیں۔ ان انتخابات کا جائزہ لیتے وقت محصول، شور شرابہ اورمقامی کاروباری ماحول کے دیگر عوامل پر غور کرنا بھی اہم ہوتا ہے۔

اگر آپ اپنا کاروبار اپنے گھر میں ہی شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں، تو کاروبار کے آغاز سے پہلے یہ اطمینان کر لیں کہ گھر سے شروع کیے جانے والے کاروبار پر کون سی قانونی پابندیاں اور حدود لاگو ہوتی ہیں۔

آن لائن مطالعہ کریں:
Choosing and setting up a location 

آغاز کرنا: لازمی معاملات

اپنا کاروباری نام کیسے رجسٹر کروایا جائے

کاروباری نام کی رجسٹریشن کا اطلاق ان کاروباری اشخاص پر ہوتا ہے جو بطور سول پروپرائیٹرشپ یعنی واحد مالکانہ ، ایک پارٹنرشپ یعنی حصّہ داری یا اپنی کارپوریشن کے لیے کوئی عملیاتی نام (ٹریڈ نیم) رجسٹر کروانا چاہتے ہوں۔ نئے کاروبار کا نام ، اگر وہ کاروبار کے مالک کے قانونی نام سے مختلف ہو، تو اس کا رجسٹر کروانا یعنی اندراج کروانا لازمی ہے۔ کارپوریشن بنانے کے بارے میں معلومات کے لیے، ذیل میں  اپنا کاروبار انکارپوریٹ کروانا کا حصہ ملاحظہ کریں۔

آپ نام تلاش کرنے کا ایک اختیاری عمل بھی مکمل کر سکتے ہیں اور درج ذیل طریقوں سے اپنا کاروبار رجسٹر کروا سکتے ہیں:

  • بذریعہ ServiceOntario  ویب سائیٹ
  • بذاتِ خود کسی ServiceOntario کے سنٹر میں جا کر
  • فارم میں دیے گئے پتے پر ایک درخواست بذریعہ ڈاک بھیج کر

کاروبار رجسٹر کروانے کا خرچ $60 تا $80 کے درمیان ہو سکتا ہے۔ آپ کے کاروبار کی رجسٹریشن پانچ سال تک کے لیے جائز ہوتی ہے، جس کے بعد آپ کو اس کی تجدید کروانی پڑے گی۔

آن لائن استعمال کریں:
Business name search, registration, and renewal

اپنے  کاروبار کا الحاق کرنا

کارپوریشن قانون کے تحت معرض وجود میں آنے والا ایک ادارہ ہوتا جو کاروبار کو اپنے مالک/آپریٹر سے جدا رکھتا ہے۔ آپ وفاقی یا صوبائی سطح پر الحاق کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ہر انتخاب میں کچھ فوئد اور کچھ نقصانات موجود ہیں۔

صوبائی سطح پر الحاق

صوبائی سطح پر اپنے کاروبار کا الحاق کر کے آپ اپنی کمپنی کے نام کے ساتھ اونٹیریو میں کاروبار کر سکتے ہیں۔ کمپنی کے نام کا تحفظ اونٹیریو میں موجود ہو گا اور آپ اپنے دفاتر/اسٹورز صوبے کی حدود میں کھول سکتے ہیں۔

Companies and Personal Property Security Branch سے رابطہ کریں:
1-800-361-3223
Ontario business incorporation

وفاقی سطح پر الحاق

اگر آپ اپنے کاروبار کا الحاق وفاقی سطح پر کرتے ہیں، تو آپ اونٹیریو میں کسی بھی مقام پر اور/یا صوبوں اور پورے کینیڈا میں دیگر علاقہ جات میں کاروبار کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے دفاتر/اسٹورز مختلف صوبوں میں کھولتے ہیں، تو آپ کو ان مقامات پر اپنے کاروبار کو رجسٹر کروانا ہو گا۔ وفاقی سطح پر الحاق صورت کاروباری نام کو پورے ملک میں تحفظ بھی میسّر کرتی ہے-

Corporations Canada سے رابطہ کریں :
1-866-333-5556
Steps to incorporating

پیشہ وارانہ کارپوریشنز

اگر آپ کوئی باقاعدہ قانونی طور پر اختیار شدہ پیشہ وارانہ ماہر(مثلا ہیلتھ کیئر پروفیشنل، ، سماجی کارکن اکاؤنٹینٹ یعنی محاسب) ہیں، تو آپ اپنے پیشہ ورانہ مشغلے کو صوبائی سطح پر پیشہ وارانہ کارپوریشن کے طور پر الحاق کروا سکتے ہیں۔

پیشہ وارانہ کارپوریشنز کی چند کلیدی خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • لمیٹڈ لائبیلٹی پروٹیکشن یعنی محدود رقم ادائیگی کی ذمّہ داری سے تحفّظ
  • سرمایہ کاری کی بیرونی فنڈنگ تک رسائی
  • کارپوریٹ ٹیکس قوانین کے فوائد
  • کارپوریٹ کا مرتبہ

Ontario Ministry of Government and Consumer Services سے رابطہ کریں :
1-800-361-3223
Professional corporations

قواعد و ضوابط، لائسنس اور پرمٹ

آپ کے کاروبار کو وفاقی، صوبائی اور میونسپل سطح کے سرکاری دفاتر سے لائسنسوں اور پرمٹس کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

اس رہنماء کتابچے میں موجود معلومات کے علاوہ اپنے کاروبار سے متعلق لائسنز اور پرمٹس کی تلاش کے لیے، آپCanada Business Permits and Licenses Search کی سہولت بھی استعمال کر سکتے ہیں جسے BizPaL کی معاونت حاصل ہے۔  اپنا کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے کسی سے  بات کرنے کے لیے آپ ہم سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

ہم سے رابطہ کریں:
1-888-576-4444
Permits and licences search

قانونی سوالات

اگر قانونی حوالے سے آپ کے کوئی سوالات ہوں، تو اس قانون دان سے بات کریں جو کاروباری ضوابط میں ماہر ہو۔ آپ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے Law Society of Upper Canada's Law Society Referral Service کوئی موزوں قانون دان تلاش کرنے میں آپ کی معاونت کر سکتی ہے۔

آن لائن استعمال کریں:
Law Society Referral Service

بزنس نمبر کی رجسٹریشن

وفاقی حکومت کے ساتھ ٹیکسوں، پے رول، درآمد/برآمد اور دیگر سرگرمیوں کے معاملات نمٹانے کے لیے آپکا بزنس نمبر آپ کا ایک واحد اکاؤنٹ نمبر ہو گا۔ اگر آپ کا ملازمین بھرتی کرنے کا ارادہ ہے یا اگر آپ مصنوعات یا خدمات کو درآمد اور/یا برآمد کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو ایک بزنس نمبر حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اگر آپ اپنے مال اور خدمات کو اونٹیریو میں بیچنا چاہتے ہیں، تو آپ کو ہارمونائزڈ سیلز ٹیکس (HST ) کاٹنے اور جمع کروانے کے لیے بزنس نمبر کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے Canada Revenue Agency (CRA) سے بات کریں۔

CRAسے رابطہ کریں:
1-800-959-5525
Canada Revenue Agency – Business
Business Number (BN) Registration

ٹیکسوں کے معاملات

آپ کے کاروباری مقام اور جو مصنوعات یا خدمات آپ پیش کر رہے ہیں، ان کے حساب سے آپ پر وفاقی، صوبائی اور/یا میونسپل سطح کے بزنس ٹیکس کا اطلاق بھی ہو سکتا ہے۔

آن لائن مطالعہ کریں:
Taxation guide
E-Business and selling to customers outside of Ontario

ملازمین کو نوکری میں بھرتی کرنا

ملازمین کو نوکری میں بھرتی کرتے وقت ضروری ہے کہ آپ کو اپنی ذمہ داریوں اور دستیاب مواقع کے بارے میں علم ہو اور آپ لیبر مارکیٹ کی تازہ ترین صورت حال سے بھی اپنے آپ کو آگاہ رکھیۓ۔

چند چیزیں جو عملوں کو ملازمت میں بھرتی  کے وقت آپ زیر غور لانا چاہیں گے، وہ یہ ہیں:

  • بھرتی کے عملی طریقے
  • پے رول یعنی باضابطہ تنخواہ پانے والے ملازمین کی فہرست
  • ٹیکسوں کے گوشوارے
  • ملازمت کے معیارات

آن لائن مطالعہ کریں:
Employment regulations guide: Hiring

دیگر وسائل

کاروباری تنظیمیں

Small Business Enterprise Centres

صاحب علم عمومی مشیران سے بات کرنے کے لیے کسی Small Business Enterprise Centre میں تشریف لائیں، سیمیناروں میں شمولیت اختیار کریں اور کاروباری اشاعتوں تک رسائی حاصل کریں۔

آن لائن تلاش کریں:
Small Business Enterprise Centres

Community Futures Ontario

شمالی اونٹیریو اور جنوبی و مشرقی اونٹیریو کے دیہی علاقہ جات میں کاروباروں کے لیے دستیاب مالی معاونت اور معلومات تک رسائی حاصل کریں۔

CFDC سے رابطہ کریں:
1-866-668-2332 
Community Futures Ontario

Ministry of Economic Development, Job Creation and Trade

اونٹیریو کی سمال بزنس کمیونٹی کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور ان لوگوں اور وسائل سے مربوط ہو جائیں جو آپ کو اپنے کاروبار میں مقابلہ کی فضا اور  منافع میں بہتری لانے کے لیے درکار ہیں۔

Ministry of Economic Development, Job Creation and Trade سے رابطہ کریں:
1-800-268-7095
Ministry of Economic Development, Job Creation and Trade

Business Development Bank of Canada (BDC)

کئی طرح کی کاروباری مشاورت اور تربیتی پروگراموں تک رسائی حاصل کریں بشمول ورکشاپس، سیمینارز اور کاروبار کو منتظم کرنے کے کورسز۔ پروگراموں کی قیمتیں مختلف ہوں گی۔

BDC سے رابطہ کریں:
1-877-232-2269
Business Development Bank of Canada

The Canadian Trade Commissioner Service (TCS)

یہ سیکھیں کہ اقدار کے عالمگیر سلسلے کس طرح مسابقت داری، منافع اور آپ کے کاروبار کی دیرپا بحالی میں بہتری لا سکتے ہیں۔

TCS سے رابطہ کریں :
1-888-306-9991
Canadian Trade Commissioner Service

آپ اپنی کمیونٹی کے اندر موجود کاروباری خدمات فراہم کرنے والی تنظیموں سے کتابیں، رسالے اور دیگر طبع شدہ کاروباری مواد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ کوئی Small Business Services (SBS) کمیونٹی پارٹنر تلاش کرنے کے لیے، ہم سے 1-888-576-4444 پر رابطہ کریں۔

Contact us

1-888-576-4444

Contact us by email

اردُو دستاویزات

Top business essentials